اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف کو 3 شہریوں کو 32 لاکھ روپے کے کلیمز ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف کو 3 شہریوں کو 32 لاکھ روپے کے انشورنس کلیمز ادا کرنے کی ہدایت کی۔
پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو
President Dr. Arif Alvi has rejected three separate representations filed by the State Life Insurance Corporation of Pakistan (SLIC) as maladministration was established on its part in three cases where it had repudiated insurance claims of the complainants on the ground pic.twitter.com/msx8TvrS6F
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 3, 2023
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپویرشن کی 3 اپیلیں مسترد کردیں۔
اس حوالے سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تینوں معاملات میں اسٹیٹ لائف کی جانب سے بد انتظامی ثابت ہوئی۔محمد محفوظ کی بہن کا انتقال پالیسی حاصل کرنے کے 3 سال اور 7 ماہ بعد ہوا۔
فیصلے میں صدرِ مملکت نے قرار دیا کہ سیتا کے شوہر کی موت پالیسی حاصل کرنے کے 2 سال اور 2 ماہ بعد ہوئی۔انشورنس آرڈیننس کے مطابق لائف انشورنس کی کسی پالیسی پر2 سال ختم ہونے کے بعد سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔
دونوں معاملوں میں فیلڈ افسران کی خفیہ رپورٹس سے پالیسی کے اجراء کے وقت پالیسی ہولڈرز صحت مند قرار دئیے گئے۔ تینوں معاملات میں بد انتظامی ثابت ہوتی ہے۔ صدرِ مملکت نے ہدایت کی کہ اسٹیٹ لائف تینوں شکایت کنندگان کو موت کے بیموں کی رقم ادا کرے۔