لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف @MaryamNSharif کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو کورنٹین کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 28, 2021
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے گزشتہ ایک نجی اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور انتخابی مہم چلائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : اغواء کے واقعات کی روک تھام کےلیے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، خرم شیر زمان