وزیر اعظم عمران خان کا جمعے کے روز مسئلہ کشمیر پر مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا جمعے کے روز مظفر آباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان کا جمعے کے روز مظفر آباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد:  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 13 ستمبر بروز جمعہ کو مظفر آباد میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے  ایک بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کو یقین دلائیں گے کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم جمعے کے روز مظفر آباد میں اقوام عالم کو  یہ پیغام دینے کے لیے  جلسہ کریں گے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوج نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یومِ دفاع و یومِ یکجہتی کشمیر کے موقعے پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم کے نام الگ الگ پیغامات میں اہلِ پاکستان بالخصوص نوجوانوں کو  اتحاد و یگانگت اور کشمیریوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 71ویں برسی : گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر قومی جوش و ولولے کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پوری قوم شہدائے پاکستان اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی روحوں سے تجدیدِ عہدِ وفا کرتی ہے۔ 54 سال قبل پاک فوج نے جب دشمن کے دانت کھٹے کیے، پوری قوم فوجی جوانوں کے ساتھ کھڑی تھی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یومِ یکجہتی کشمیر اور یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے موقعے پر کہا کہ قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہم اقوامِ عالم کو بتا چکے ہیں کہ جنگ ہمارا مقصد نہیں ہے لیکن ہم اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے حوالے سے کسی سمجھوتے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ جب ضروری ہوا، دشمن کو بھرپور ردِ عمل دیا جائے گا جس کے لیے ہم تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: صدرِ پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا یوم دفاع و یکجہتی کشمیر کے موقعے پر قوم کے نام پیغام

Related Posts