اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہاہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 272سے بڑھ کر 282روپے فی لیٹر ہوگئی۔
مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 9 ماہ کے دوران 20 فیصد کمی
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پیٹرول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔