ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی جوانوں کو وطن کے حوالے سے اپنے فرائض کا پورا احساس ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی میڈیا خبر کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ بھارت کو ہونے والے ہسٹیریا کی پہچان ہے۔ وطن سے محبت خریدی نہیں جاسکتی۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وطن سے محبت ہمارے خون کا حصہ ہے۔ بھارتی میڈیا کو پاکستانی جوانوں سے ڈرنا چاہئے۔
میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبر شیئر کی جس کے مطابق پاک آرمی کے میڈیا ونگ (آئی ایس پی آر) نے بھارت کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کے لیے جوانوں کو بھرتی کرنا شروع کردیا ہے۔
جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنی ہی مرضی کا بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے (جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں)۔
Typical Indian hysteria. Pakistani youth is well aware of their obligations towards motherland. Patriotism can’t be bought, it’s in one’s blood. Stay fearful of Pakistani youth and build your own narrative without using clutches of ISPR.#PakistanZindabad https://t.co/xsHOk0PFvz
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) January 3, 2020