چینی اور آٹا بحران میں اپوزیشن جماعتوں کا کردار پیش پیش ہے، محمود مولوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM meeting is a waste of time:Mahmood Moulvi

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے نائب صدر اور مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا کہ وزیراعظم کی مثبت پالیسیوں کے ثمرات کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

چینی اور آٹا بحران میں اپوزیشن جماعتوں کا کردار پیش پیش ہے،پی پی حکومت میں چینی 140 تک فروخت کی گئی،وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں ادارے آزاد ہیں۔

محمود مولوی نے کہا کہ اپوزیشن احتساب سے گھبراتی ہے،پاکستان کو چاروں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو منتقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے، اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں کرپشن کرکے پاکستان دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے ڈر سے کانپنے والے الٹی گنتی گننا شروع کردیں،بلاول اور ان کی ٹیم بیانات کے بجائے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کا حساب دیں۔ملک کو مصنوعی فائدوں کے نام پر فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کرپٹ لوگوں کی جڑوں میں ہاتھ ڈالا تو مافیا سرگرم ہوگئی،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا صورتحال کو بہترین انداز میں سنبھالا،ہم ماسک وینٹیلیٹرز بنانے والے ممالک میں شامل ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے۔

Related Posts