سندھ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی، ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار ہیں،ارشاد بخاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی ناقص منصوبہ بندی، ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار ہیں،ارشاد بخاری
حکومت کی ناقص منصوبہ بندی، ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار ہیں،ارشاد بخاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد سید ارشاد شاہ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی سے اندرون ملک آنے جانے والے ہزاروں مسافروں کا سفر انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔

ٹرانسپورٹ رہنما سید ارشاد شاہ بخاری نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ فی الفور مسافروں کو کراچی سے بسوں میں بیٹھنے کی اجازت دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کورنگی کے علاقے قیوم آباد میں ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے ایک احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ٹرانسپورٹ رہنما سید ارشاد شاہ بخاری نے کہا کہ کراچی سے اندرون ملک آنے جانے والے مسافروں کو کاٹھور سپر ہائی سے بٹھانا اور اتارنا شہریوں کے لئے جان بوجھ کر مشکلات پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسی سفر کو منزل مقصود تک مکمل کرنا اور اس کے لیئے آسانیاں پیدا کرنا ممکن ہے، کورونا جیسی وبا میں ہی شہر کے تمام بازار کھلے ہیں،ریل گاڑیاں اور ہوائی سفر سمیت دیگر شعبہ ہائے ذندگی کی سرگرمیاں بھی ایس اوپیز کے ساتھ انجام دی جارہی ہیں۔

 وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ فی الفور اندرون ملک سے آنے جانے والی ٹرانسپورٹ کو کراچی سے ہی مسافروں کو بٹھانے اوراتارنے کی اجازت دیں تاکہ مسافروں کا سفر آسان ہوسکے۔اس سلسلے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ پیر کے دن ٹرانسپورٹرز سہراب گوٹھ پر احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے۔

Related Posts