نیوزی لینڈ حکام نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکارکردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ حکام نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکارکردیا
نیوزی لینڈ حکام نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکارکردیا

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ حکام نے ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئیسولیشن مدت مکمل کرنے تک ٹریننگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل نیوزی لینڈ ہیلتھ کے مطابق پاکستان ٹیم کی صورتحال کو جانچ کر اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی جی نیوزی لینڈ ہیلتھ کے مطابق پاکستان ٹیم میں متعدد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جو صحت عامہ کیلئے نقصان دہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلی عہدیداران سے رابطہ کیا ہے، نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کی اجازت نہ ملنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

پی سی بی نے معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی کے اعلی عہدیدارن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، نیوزی لینڈ سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آفیشلز پاکستان ٹیم مینجمنٹ اورسینئر کھلاڑیوں سے بات کریں گے، صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اگلے لائحہ عمل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

پاکستان ٹیم کے نویں روز ہونیوالے تمام کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں، پاکستان ٹیم کے نویں روز ہونیوالے تمام 44کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔پاکستانی اسکواڈ کی اگلی کورونا ٹیسٹنگ اتوار کو ہو گی۔

Related Posts