اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کوسٹل کمانڈ کی2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کوسٹل کمانڈ ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ساحلی پٹی پر ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ْپاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا کوسٹل کمانڈ کی2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کی زمہ داری کا علاقہ مشرق میں سر کریک سے مغرب میں جیوانی تک پھیلا ہوا ہے۔
نیول چیف نے کہاکہ کوسٹل کمانڈ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ساحلی پٹی پر ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جوانوں کو وطن کے فرائض کا پورا احساس ہے۔آئی ایس پی آر