تحریکِ عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 22مارچ سے قبل بلانے کی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 22مارچ سے قبل بلانے کی تجویز
تحریکِ عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 22مارچ سے قبل بلانے کی تجویز

اسلام آباد: شعبۂ قانون سازی، قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 22 مارچ سے قبل بلانے کی تجویز دی ہے جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریکِ عدم اعتماد کو ضابطے کے مطابق قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدم اعتماد سے متعلق فائل اسپیکر اسد قیصر کو بھجوا دی گئی جنہیں 22 مارچ سے قبل کسی بھی روز ایوانِ زیریں کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی۔ تحریک اور ریکوزیشن پر اراکین کے دستخطوں کی تصدیق بھی مکمل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

چند کرپٹ خاندان حکومت گرانے کیلئے خریدوفروخت کررہے ہیں۔شہباز گل

اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد اور ریکوزیشن کی احتیاط کے ساتھ جانچ کی گئی جن پر کسی بھی رکن کے دستخط پر شک و شہے کا اظہار نہں کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریں نے عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو ضوابط کے مطابق قرار دیا۔

اسپیکر اسد قیصر آئین کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں جس سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔ ریکوزیشن اور تحریکِ عدم اعتماد پر دستخطوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس 22مارچ سے قبل کسی بھی روز بلایا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس کی حتمی تاریخ پر مشاورت کیلئے تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت کو بنی گالہ طلب کر لیا۔ وفاقی وزراء پرویز خٹک، فواد چوہدری، علی زیدی اور شفقت محمود مشاورت کے عمل میں حصہ لیں گے۔

بنی گالہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کے دوران قومی اسمبلی اجلاس کی تاریخ پر مبینہ حتمی مشاورت ہوگی اور عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمتِ عملی بھی زیرِ غور آئے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری سے قومی اسمبلی اجلاس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ 

Related Posts