احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 8روز کی توسیع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

khwaja brothers
خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 8روز کی توسیع

لاہور: پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 08روز کی توسیع کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کو پروڈکشن آرڈز پر اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد خواجہ برادران کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔دوران سماعت ڈی آئی جی آپریشن اشفاق احمد نے کورٹ روم میں بدمزگی ہونے پر پولیس کی جانب سے جواب جمع کرایا۔

سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ میں نے اسلام آباد میں اجلاس میں جانا ہے اجازت دی جائے۔عدالت نے استفسار کیا کس نے اسلام آباد جانا ہے جس پر سعد رفیق نے کہا جج صاحب میں نے جانا ہے اگر اجازت دیں تو چلے جاتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس پراثراندازہونے کی کوشش کررہی تھی ، احسن اقبال

عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو اسلام آباد جانے کی اجازت دیتے ہوئے فریقین کے وکلا کو گواہوں کی جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔بعد ازاں کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق،سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 08روز کی توسیع کردی۔

سماعت ملتوی ہونے سے قبل جج جواد الحسن نے کہا کہ بدمزگی کے معاملے پرنیب کا ابھی تک جواب نہیں آیا،جس پر نیب پراسیکیوٹرنے کہا مجھے نوٹس موصول نہیں ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر معزز جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ نیب تو خواب خرگوش میں ہے اٹھ ہی نہیں رہا، مجھے بتا دیتے میں آپ کو گھر جا کر نوٹس دے دیتا۔

Related Posts