اینکر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کی اہلخانہ سے صلح کی کوششیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mureed Abbas murder

جو بھی صلح کرنے کی کوشش کرے گا اس کو میری لاش سے گزرنا ہو گا،اہلیہ زارا عباس
کراچی:اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کا جیل سلاخوں کے پیچھے دم گھٹنے لگا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عاطف زمان نے مقتول مرید عباس کے اہلخانہ سے صلح کے لیے کوشش شروع کر دیں۔ملزم عاطف زمان کی جانب سے دو بار مختلف ذرائع سے مرید عباس کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی رابطہ عاطف زمان کے وکیل شفقت تنولی کی جانب سے بھی کیا گیا۔ مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے ملزم سے صلح کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ زارا عباس کا کہنا ہے جو بھی صلح کرنے کی کوشش کرے گا اس کو میری لاش سے گزرنا ہو گا۔ قاتل کو سزا دلوانے کے لیے ہر فورم پر کیس لڑوں گی۔ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔ کیس لڑوں گی صلح نامے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

Related Posts