کراچی:ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے لیتھیم دھات کو پاکستان کا پوشیدہ سونا قرار دیتے ہوئے پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں لیتھیم کے وسیع ذخائر کے غیر معمولی امکانات موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قدرت نے 92 معدنیات کی حیرت انگیز تعداد سے نوازا ہے اور ہر ایک معدنیات اپنی پوشیدہ صلاحیت رکھتا ہے تاہم ہائیڈرو کاربن فیول کے ماحول دوست متبادل کے طور پر لیتھیم دھات بتدریج دنیا کے سامنا آرہی ہے۔
ای ایف پی کے صدر اسماعیل ستار نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ درحقیقت دنیا کی 75 فیصد لیتھیم کی سپلائی چلی، ارجنٹائن اور بولیویا سے حاصل ہوتی ہے جسے لیتھیم ٹرائنگل بھی کہا جاتا ہے۔
یہ اعلان انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان میں نمک کی جھیلوں میں نئے دریافت ہونے والے لیتھیم کے ذخائر اس ملک کی معدنی برآمدات کے حوالے سے صلاحیتوں میں انقلاب برپا کریں گے۔
مزید پڑھیں:
ورلڈ انویسٹر ویک منانے کیلئے اسٹاک ایکس چینج میں گونگ تقریب
سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ دینے کے لیے گندم تاخیر سے ریلیز کرتی ہے، محمود مولوی