کولوراڈو:طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے مریضوں کے لیے تیز روشنی میں وقت گزارنا مفید ثابت ہوا ہے۔ عام افراد کو بھی چاہئے کہ روز کچھ نہ کچھ وقت تیز روشنی میں گزاریں۔
دراصل تیز روشنی سے پی ای آر 2 نامی ایک جین کی سرگرمی بہتر ہوجاتی ہے کیونکہ اس کا تعلق سونے اور جاگنے کے اوقات و معمولات سے ہے اور اس سے دل اور شریانوں کا نظام بہتر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چقندر فوڈ پوائزننگ، ہیپاٹائٹس اور کینسر جیسی بیماریوں میں فائدہ مند ہے
دن اور رات کے اوقات میں موسم کے اعتبار سے فرق پیدا ہوتا ہے۔ موسم گرما میں دن طویل اور راتیں چھوٹی جبکہ اس کے برعکس موسم سرما میں راتیں طویل او ردن چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس کا زمین پر موجود روشنی کی ترسیل کے قدرتی نظام سے گہرا تعلق ہے۔
مختلف رنگوں کی روشنیوں کو طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ طبی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ روشنی کے مختلف رنگوں کے آنکھوں کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم پر بھی گہرے اثرات پڑتے ہیں۔
روشنی کا انسانی صحت سے بہت گہرا تعلق ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز روشنی سے نہ صرف دل کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ اس کے ذریعے میٹا بولزم اور انہضام پر بھی مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ تاریکی میں زیادہ دیر رہنے سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:برقی سیگریٹ نکوٹین کے بغیر بھی آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔ طبی ماہرین