اسلام آباد: ملک میں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 1.523 ارب ڈالر رہا اور گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.35 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات کا حجم ایک ارب 488 کروڑ ڈالر تھا۔ سید امین الحق کے مطابق جنوری 2023 میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات 2.15 فیصد برھ کر19 کروڑ دالر رہیں جبکہ جنوری 2023 میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات 18 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں۔
ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیں
1.523 بلین ڈالر کی آئی سی ٹی سیکٹر کی برآمدات تمام سروسز (خدمات کی کل برآمدات کا 36.3 فیصد) میں سب سے زیادہ ہیں اور ’دیگر بزنس سروسز‘ 942 ملین ڈالر پیچھے ہیں۔
مجموعی طور پر دیگر بزنس سروسز نے مالی سال کے 7 ماہ میں 301 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ برداشت کیا جبکہ آئی سی ٹی سروسز نے $1.344 بلین کا غیر معمولی تجارتی سرپلس فراہم کیا ہے جو کہ ‘دیگر بزنس سروسز’ کے ساتھ $267 ملین کے ساتھ تمام سروسز میں سب سے زیادہ ہے۔