مینار پاکستان واقعہ، کیا عائشہ اکرم عورت کارڈ استعمال کررہی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینار پاکستان واقعہ، کیا عائشہ اکرم عورت کارڈ استعمال کررہی ہیں؟
مینار پاکستان واقعہ، کیا عائشہ اکرم عورت کارڈ استعمال کررہی ہیں؟

14 اگست کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے ساتھ پیش آنے والے دست درازی کے واقعے نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے، کیونکہ متاثرہ خاتون اور اس کے زیرحراست ساتھی ریمبو کی ایک ٹیلی فونک گفتگو سامنے آ گئی ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے سامنے آنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ آڈیو کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ملزم ریمبو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہے اس سے کافی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان ہونے والی گفتگو کا دورانیہ 25 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ ریمبو نے دوران گفتگو خاتون عائشہ سے پوچھا کہ (گریٹر اقبال پارک واقعہ میں) کتنے ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، عائشہ جواب دیتی ہے کہ چھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس، عائشہ اکرم نے ریمبو کو گرفتار کیوں کروایا؟

مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق “دوران گفتگو ریمبو پوچھتا ہے کہ کتنے پیسے فی کس لینے ہیں ویسے زیادہ تر غریب ہیں، ٹک ٹاکر کہتی ہے کہ 5 ،5 لاکھ روپے لینے ہیں۔”

اصل میں ہوا کیا

خیال رہے کہ اِس سال مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ، ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ چند سو افراد نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا۔

یاد رہےکہ افسوسناک واقعہ 14 اگست کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں 300 سے 400 افراد ٹک ٹاکر خاتون پر حملہ آور ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا نیا بیان

رواں ماہ 8 اکتوبر کو 14 اگست کے سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس کے حوالے سے متاثرہ خاتون عائشہ اکرم بڑے انکشافات کرتے ہوئے سارے واقعے کا ذمے دار اپنے ساتھی ریمبو کو قرار دے دیا تھا۔

متاثرہ خاتون عائشہ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تحریری درخواست میں لکھا تھا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ہے۔

ریمبو اور اس کے ساتھی اب تک مجھ سے 10 لاکھ روپے وصول کرچکے ہیں۔ جبکہ ریمبو سے میری تنخواہ کا آدھا حصہ بھی وصول کرتا ہے۔ ریمبو اور اس کا ساتھی بادشاہ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتے ہیں۔ 

ریمبو کا بیان

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بیان کے بعد پولیس نے ریمبو اور اس کے سات ساتھیوں کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم ریمبو کا اپنے تازہ ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ عائشہ کو گریٹر اقبال پارک لے جانا میرا فیصلہ نہیں، جس کے ساتھ اس نے پارک جانا تھا، اس کے بھائی کی وفات ہوگئی تھی۔

عامر سہیل عرف ریمبو کے علاوہ دیگر گرفتار ملزمان میں ظفر، محسن، حسنین، منصب، صدام، بلال اور آصف شامل ہیں۔ عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے بنایا تھا۔

کیا الزامات کیس کو الجھانے کے ٹیکٹکس ہیں؟

اس منفرد کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم اپنے ساتھی ریمبو پر واقعے کا ذمہ دار قرار دے رہی ہیں ، جبکہ عامر سہیل عرف ریمبو گریٹر اقبال پارک واقعے کا ذمے دار عائشہ کو گردان رہے ہیں۔ بیانات اور الزامات ہر کیس کا حصہ ہوتے ہیں مگر اس کیس ایسا لگتا ہے کہ کیس کو الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کیا عائشہ اکرم عورت کارڈ استعمال کررہی ہے؟

14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ساری ذمے داری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مینار پاکستان پر موجود ہجوم پر عائد کی تھی۔ معروف اینکر اقرار الحسن کو انٹرویو دیتے ہوئے عائشہ نے کوئی الزام اپنے ساتھی ریمبو پر نہیں رکھا تھا۔ تاہم تین روز قبل عائشہ کے بیان نے اس کیس کو نیا رخ دے دیا تھا جس میں اس سارے واقعے کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا تھا۔ اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ کیا عائشہ اکرم واقعی متاثرہ ہیں یا پھر عورت کارڈ کا استعمال کررہی ہیں۔

Related Posts