کراچی:شہر قائد کو ان دنوں دہشت گرد عناصر نے اپنے ٹارگٹ پر رکھا ہوا ہے، چند دنوں کے دوران شہر میں مرحلہ وار تین دھماکے ہوئے، جبکہ تینوں دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کی دھماکے سے متعلق تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ میں اس حوالے سے مزید انکشاف سامنے آئے ہیں کہ ماضی میں اس طرح کے بم بنانا کالعدم بی ایل اے کا طریقہ رہا ہے، بم نصب کرنے اور دھماکے میں کالعدم ایس آر اے کی مدد لی گئی ہے، دھماکوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تجارتی علاقوں کو نشانہ بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:کھارادر، بولٹن مارکیٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی