ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کو یاد رکھنا ہوگا کہ پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے جبکہ انہوں نے فروری میں بھارتی حملے کے حوالے سے حقائق بھی شائع کردئیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے اپنے پیغام میں کہا کہ 19 فروری کو کی گئی اسٹرائیک کی کوشش میں بھارتی فضائیہ کے 2 جیٹ طیارے تباہ کردئیے گئے جو پاک فضائیہ کا کارنامہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے جاری کردہ پیغام کے مطابق فروری کے دوران بھارتی ناکام اسٹرائیک میں 1 بھارتی پائلٹ (ابھی نندن) کو گرفتار کر لیا گیا۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایک بھارتی طیارہ ایم 17 اپنی ہی افواج کی غلط بمباری کے ہاتھوں تباہ ہوا جبکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر درجنوں بھارتی سپاہی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
پیغام کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹوں اور توپ خانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جبکہ پاک بحریہ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بحری فوج کو کسی بھی اشتعال انگیزی سے باز رکھا۔
https://twitter.com/peaceforchange/status/1212635696206401536
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سے ڈر کر اور خوفزدہ ہو کر رہو جبکہ پاکستانی قوم تمہارے پٹے ہوئے پراپیگنڈے کو اہمیت نہیں دیتی۔
ٹوئٹر پر 29 دسمبر کو اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز بیانیہ پاکستانی جوانوں نے مسترد کردیاہے۔
مزید پڑھیں: تمہارے پٹے ہوئے پراپیگنڈے کی کوئی اہمیت نہیں۔ آئی ایس پی آر