بھارت کشمیر کی آئینی حیثیت کے خلاف اقدامات سے گریز کرے۔اقوام متحدہ کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کشمیر کی آئینی حیثیت متاثر نہ کرے۔اقوام متحدہ کی ہدایت
بھارت کشمیر کی آئینی حیثیت متاثر نہ کرے۔اقوام متحدہ کی ہدایت

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا چاہئے جو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کو متاثر کریں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم وادی کشمیر کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کو پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے باز رہے۔مسئلہ کشمیر کا حل ہمارے چارٹراور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے  ہی ممکن ہے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین دو طرفہ تعلقات پر مبنی 1972ء میں ہونے والے شملہ معاہدے کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے کی پاسداری دونوں ممالک پر لازم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت شملہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل اقوام متحدہ کے رہنما اصولوں پر مشتمل چارٹر کی روشنی میں ممکن بنایا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت دونوں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو متاثر نہیں کرسکتے۔

سیکریٹری جنرل نے  بھارت کی طرف سے کشمیر پر پابندیوں کے اطلاق کی میڈیا رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر پابندیاں انسانی حقوق کی صورتحال کو سنگین حد تک خراب کرسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شملہ معاہدہ مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہمارا مسئلہ کشمیر پرمؤقف اقوامِ متحدہ کی قابل اطلاق قراردادوں سے واضح ہے ۔پاکستان اور بھارت دونوں  کو مسئلہ کشمیر پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیئے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چین کا دورہ، کشمیر کی صورتحال پر چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے

Related Posts