قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائد آباد میں پولیس نے دو ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا
قائد آباد میں پولیس نے دو ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں  کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈکیت گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی  اور لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں اور کراچی کے متعدد شہریوں کو زیور، نقدی اور دیگر سامان سے محروم کرچکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کی جانے والی متعدد وارداتوں میں ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا اور وہ جیل سے سزا کاٹ کر نکلے تو دوبارہ جرائم کرنے لگے۔ملزمان عادی مجرم ہیں اور اس سے قبل کی گئی وارداتوں میں اسلحے کا استعمال بھی کرچکے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ رینجرز نے چار سو سے زائد ڈکیتیاں کرنے والے دو ملزمان عبدالستار اور سلطان کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیئے: چار سو سے زائد ڈکیتیاں کرنے والے دو ملزمان کورنگی سے گرفتار

Related Posts