عمران خان کا نجی ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور عمر فاروق ظہور پر ہتکِ عزت کا مقدمہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمہوریت پسند قوتوں کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، عمران خان
جمہوریت پسند قوتوں کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی، معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ اور توشہ خانے کی گھڑیاں خریدنے کا دعویٰ کرنے والے عمر فاروق ظہور پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حسن شاد کی قیادت میں میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاء نے یو اے ای قانون کے تحت جیو ٹی وی، شاہ زیب خانزادہ اور فراڈئیے عمر فاروق ظہور کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا نجی چینل کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

خیال رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ جیو نیوز اور اس کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ اپنے ٹوئٹر پیغام میں  کہا کہ نجی ٹی وی، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا۔

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگانے کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔

Related Posts