لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے اعلان سے ہی عمران خان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میاں صاحب (نواز شریف) نے ابھی آنے کا اعلان کیا نہیں اور نیازی صاحب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
بیرون ملک پاکستانی ہمارا بہترین قومی اثاثہ ہیں، رانا ثناءاللہ
ٹوئٹر پیغام میں حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ تصور کریں جب سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان میں ہوں گے تو نیازی صاحب کا کیا ہوگا؟
میاں صاحب نے ابھی آنے کا اعلان کیا نہیں اور نیازی صاحب کی “کانپیں ٹانگ” رہی ہیں۔۔۔تصور کریں جب وہ پاکستان ہونگے تو نیازی صاحب کا کیا حال ہوگا۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 16, 2022
خیال رہے کہ رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کو پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی کیلئے خاص شہرت حاصل ہے۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہداء کیخلاف گھٹیا مہم کے پیچھے پی ٹی آئی کارکن تھے۔
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا کیخلاف گھٹیا مہم کے پیچھے پی ٹی آئی کارکن تھے۔مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سازش کو بے نقاب کر دیا۔ اس مہم میں شامل تمام کرداروں کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے pic.twitter.com/zoPw3QtIrD
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 16, 2022