ہیکرز نے کرپٹو کرنسی چوری کرنے کیلئے جدید طریقہ ڈھونڈ نکالا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیکرز نے کرپٹو کرنسی کو چوری کرنے کیلئے جدید طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے، وہ اب صارفین کے ای میل اکاؤنٹس کو ہیک کررہے ہیں۔

ٹیک کرنچ کے مطابق ہیکرز ایسے لوگوں کے اکاؤنٹس کو ہیک کرتے ہیں جن کے پاس AT&T ای میل ایڈریس ہیں، ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد وہ متاثرہ شخص کے کرپٹو کرنسی ایکسچینج اکاؤنٹ کو ہیک کرتے ہیں اور اس میں سے تمام کرنسی نکال لیتے ہیں۔

ہیکرز جن ای میل اکاؤنٹس کو نشانہ بنارہے ہیں اُن میں att.net، sbcglobal.net، bellsouth.net اور دیگر AT&T اکاؤنٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیکرز نے پچھلے پانچ سالوں میں 2 بلین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیکرز ایسا اس لئے کررہے ہیں کیونکہ اُن کے پاس AT&T کے اندرونی نیٹ ورک کے ایک حصے تک رسائی ہے، جو انہیں کسی بھی صارف کے لیے میل کیز بنانے کی اجازت دیتا ہے۔

دوسری جانب AT&T کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم ای میل اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور ہم نے کچھ صارفین کو ای میل کا پاس ورڈ تبدیل کرنے کیلئے اُن سے بذریعہ ای میل رابطہ بھی کیا ہے۔

Related Posts