حکومت آزاد کشمیر میں کیمپس لگا کر جموں و کشمیر میں جہاد شروع کرے۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Supreme-Court-of-Pakistan
Supreme-Court-of-Pakistan

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ عدلیہ حکم جاری کرے جس کے تحت حکومتِ وقت  آزاد کشمیر میں جہادی کیمپس لگائے اور جموں و کشمیر میں جہاد شروع کیا جائے۔

شریف شبیر نامی پاکستانی شہری نے یہ عدالتِ عظمیٰ میں اپنے وکیل میاں گوہر ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کروائی ہے۔ درخواست گزار کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حل کریں گے۔ شیخ رشید

درخواست گزار شریف شبیر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جہاد ضروری ہوچکا ہے۔جہاد کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ حکومتِ وقت آزاد کشمیر میں جہادی کیمپ لگانے کی ہدایت دے۔ پورا پاکستان جہاد کے لیے تیار ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان یہ کہہ چکے ہیں  کہ میں چاہتا ہوں تمام پاکستانی کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی اور انہیں واضح پیغام دیں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ کل دن 12 بجے سے 12:30 بجے تک گھروں سے نکلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کل باہر نکل کر ہم کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی سفاکیت اور 24 روز سے جاری غیر انسانی کرفیو کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: آئیے کشمیریوں کو پیغام دیں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم

Related Posts