ماہرہ خان کے بعد عثمان خالد بٹ کی باری، فردوس جمال نے آڑے ہاتھوں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان کے بعد عثمان خالد بٹ کی باری، فردوس جمال نے آڑے ہاتھوں لے لیا
ماہرہ خان کے بعد عثمان خالد بٹ کی باری، فردوس جمال نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف سینئر اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بعد عثمان خالد بٹ کی بھی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد بھی ایکٹر نہیں تھے، انہیں کیسے ادا کار کہا جائے؟

تفصیلات کے مطابق فردوس جمال کی کچھ عرصہ قبل ماہرہ خان پر کی گئی تنقید کے بعد شوبز انڈسٹری 2 حصوں میں منقسم نظر آئی۔ اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے عثمان خالد بٹ کی اداکاری کو بھی سوالیہ نشان بنا کر رکھ دیا ہے۔

حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے سینئر اداکار سے سوال کیا کہ کیا آپ نے ماہرہ خان کے متعلق اپنے نظرئیے کو تبدیل کیا یا نہیں؟ جس پر فردوس جمال نے کہا کہ کیسے نظریات؟ میں نے کوئی بری بات نہیں کہی۔ انہیں کیرکٹر رولز کرنے ہوں گے، کیریکٹرائزیشن نہیں۔

اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ماہرہ خان کو ماں جی یا آنٹی جیسے کرداروں میں نظر آنا چاہئے تاہم وہ ایک اچھی بیوی کا کردار بھی نبھا سکتی ہیں۔ سماجی رہنما بھی بن سکتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں ہیروئن کا تصور ہی درست نہیں۔

سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا کہ ہیروئن کے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ وہ شرارتی، لاابالی اور ناسمجھ لڑکی ہوتی ہے اور خوشی سے بھرپور بھی جو ادھر سے ادھر اچھل کود کرتی پھرتی ہے۔ یہ تصور سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ ہر اچھا کردار خود ہیرو ہوتا ہے۔

اداکار فردوس جمال نے کہا کہ ہیروئن کوئی ماں یا بہن بھی ہوسکتی ہے۔ میزبان نے ایک اداکار کی تصویر دکھا کر سوال کیا کہ ان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ فردوس جمال نے  کہا کہ یہ کون ہیں؟ میزبان نے بتایا کہ یہ عثمان خالد بٹ ہیں۔

فردوس جمال نے کہا کہ میں نے انہیں ٹی وی پر ایک یا دو مرتبہ دیکھا ہے۔ یہ خالد سعید بٹ کے صاحبزادے ہیں جو خود کوئی اداکار نہیں تھے، عثمان خالد بٹ کیسے اداکار ہوسکتے ہیں؟ خالد بٹ پی این سی اے میں ڈائریکٹر جنرل اور ایک اچھے انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ اچھے انسان تو تھے لیکن اداکار اچھے نہیں تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج میں رہتے ہوئے بھی اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کی۔ میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو ان سے دشمنی کیا ہے؟ فردوس جمال نے کہا کہ ہر نااہل آدمی میرا دشمن ہے۔

اس دوران اداکار فیصل قریشی کے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ فردوس جمال نے کہا کہ فیصل ایک بہت اچھے اداکار اور شریف النفس انسان ہیں اور اداکاری کے میدان میں تجربات کی بھٹی سے گزر چکے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ وہ کسی خالد سعید بٹ کے بیٹے نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیساتھ تصویر وائرل، بھارتی شہریوں نے شاہ رخ خان کا بائیکاٹ کردیا

Related Posts