اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر کو وزارتِ خزانہ نے مسترد کردیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ اس حوالےسے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بھی کوئی صداقت نہیں۔
وزارتِ خزانہ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج متوقع ہے۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وفاقی حکومت کے پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے جس کے تحت یکم ستمبر سے قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے واضح کمی کا امکان
یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہہ چکی ہیں کہ عوام دوست حکومت نے قوم کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدام کیا ہے اور اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت کی بجائے عوام کو منتقل کیا جائےگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کے لیے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔
مزید پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت کی بجائے عوام کو ہوگا۔فردوس عاشق اعوان