کراچی: ایف آئی اے نےکراچی میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالے 5ملزمان کوگرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم کے مطابق گرفتارملزمان میں پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم بھی شامل ہے۔
ملزم فہد پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کررہا تھا، متاثرہ لڑکی یونیورسٹی پروفیسر کے پارٹنرکی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم فہد نے لڑکی کی ویڈیوز بنائی اور بعد میں اشرف حسین کو دیں ، ملزم اشرف نے طالبہ کی ویڈیو پروفیسر کو بھی دکھائی تھی۔
مزید پڑھیں:
معروف ٹک ٹاکر انمول نور کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی
پنجاب میں غسل خانے کی کھڑکی سے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار معطل