میانوالی: 7دن کی بچی کو باپ شاہ زیب نے میانوالی میں تین گولیاں مار کر قتل کر دیا ،باپ بیٹی نہیں بیٹا چاہتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی کے شاہ زیب نے بیوی کو کہہ رکھا تھا کہ اگر پہلی اولاد بیٹی ہوئی تو میں مار دوں گا۔
اتوار کی شام موقع ملتے ہی اس نے پستول کے 4 فا ئر سات دن کی کمزور بچی کے جسم میں اتار دیے اور اعتراف کرلیا ہے کہ مجھے پہلی اولاد بیٹا نہ ہونے کا رنج تھا۔ ماں ابھی تک غشی کی حالت میں ہسپتال ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے ماں بیٹی قتل
ملزم کی جانب سے بچی کو 3، 4 اور کہیں زیادہ تعداد میں بھی گولیاں مار نے کے حوالے سے اطلاعات زیرگردش ہیں تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
قیامت خود بتائے گی
کہ
قیامت کیوں ضروری تھی۔
میانوالی۔😢
پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر ظالم باپ نے سات دن کی معصوم بچی کو پانچ فائر مار کر قتل کر دیا#AllamaKhadimHussainRizvi pic.twitter.com/USwXFIZ3qk— Jaan Kar Geo (@JaanKarGeo) March 8, 2022