باپ کے ہاتھوں میانوالی میں 7 روز کی بچی کے قتل پر ہر آنکھ اشکبار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Father kills 7-day-old daughter in Punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میانوالی: 7دن کی بچی کو  باپ شاہ زیب نے میانوالی میں تین گولیاں مار کر قتل کر دیا ،باپ بیٹی نہیں بیٹا چاہتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی کے شاہ زیب نے بیوی کو کہہ رکھا تھا کہ اگر پہلی اولاد بیٹی ہوئی تو میں مار دوں گا۔

اتوار کی شام موقع ملتے ہی اس نے پستول کے 4 فا ئر سات دن کی کمزور بچی کے جسم میں اتار دیے اور اعتراف کرلیا ہے کہ مجھے پہلی اولاد بیٹا نہ ہونے کا رنج تھا۔ ماں ابھی تک غشی کی حالت میں ہسپتال ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے ماں بیٹی قتل

ملزم کی جانب سے بچی کو 3، 4 اور کہیں زیادہ تعداد میں بھی گولیاں مار نے کے حوالے سے اطلاعات زیرگردش ہیں تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

پولیس نے سوشل میڈیا پوسٹس پر ملنے والی اطلاعات کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ آئی جی آفس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے نومولود بیٹی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔‘

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’آئی جی نےسفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم بھی دیا ہے جبکہ ڈی پی او میانوالی کو متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔‘

Related Posts