بھارتی سرکار جموں و کشمیر میں یورپین اراکین پارلیمنٹ کوسب اچھا دکھانے کا منصوبہ ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 65ویں روز میں داخل،اشیائے ضروریہ کی شدید قلت
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 65ویں روز میں داخل،اشیائے ضروریہ کی شدید قلت

اسلام آباد :یورپین اراکین پارلیمنٹ کا نجی دورہ مقبوضہ کشمیر،بھارتی سرکار کا جموں و کشمیر میں سب اچھا دکھانے کا منصوبہ ناکام ہوگئی۔

بھارتی حکومت میٹرک کے امتحانات کا فائدہ اٹھاکر من پسند یورپین اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ کو وادی میں سب نارمل دکھانا چاہتی تھی،سری نگر میں مقامی کشمیری آبادی سے ملنے کی خواہش پر برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ کرس ڈیوس کو دورہ کی دعوت منسوخ کردی گئی۔

یورپین پارلیمنٹ نے وضاحت کردی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے وفد کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں، یورپین پارلیمنٹ کے بھارت نواز اراکین کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر پرتشدد مظاہرے کئے گئے۔

مزید پڑھیں : کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا

پورا مقبوضہ کشمیر مظاہروں سے گونج اٹھا،سڑکوں پر ہو کا عالم، دکانیں بند رہیں، بھارتی قابض سیکیورٹی فورسز نے 4کشمیریوں کو شدید زخمی کردیا،سری نگر شہر کے کونے کونے میں مظاہرے کئے گئے ۔

دوسری جانب سید عبداللہ گیلانی رہنما حریت کانفرنس نے بتایاکہ ایشین ہٹلر نرندر مودی نے اچانک یورپی پالیمٹیرینز کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے کا اعلان کیا ہے ،ان ممبران کو ایک سازش کے تحت مخصوص علاقوں تک رسائی دی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ یوپی یونین کے چند ممبران کا تعلق یورپ کی دائیں بازو جماعتوں سے ہے،بھارت نے پچھلے تیس سال سے انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے نو گو ایریا بنا رکھا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن مواصلاتی بندش اور کرفیو کا سلسلہ جاری ہے ،بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاروبار فصلیں اور فروٹ باغات تباہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں جہادکی بات کرنےوالےکشمیریوں سےدشمنی کررہےہیں، وزیراعظم

بھارت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔انہوں نے کہاکہ بھارت انسانی حقوق کی پامالیوں کو چھپانا چاہتا ہے ،بھارتی حکومت نے اچانک دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات کا اعلان کردیا ہے ،امتحانات کا اعلان بھی ایک منصوبہ بندسازش کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یورپی پارلیمنٹرینز وفد بھارتی جیلوں بند حریت رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے ۔

فیض بخش نقشبندی رہنما حریت کانفرنس نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں دورہ کرنے والا وفد یورپین پارلیمنٹ کا نہیں ہے ،یہ وفد مخصوص لوگوں پر مشتمل ہے جو ذاتی حیثیث میں دورہ کررہا ہے ،کیا یہ وفد ان فیملیز سے بھی ملے گا جن کے بچوں کو پیلٹ گنز سے زخمی کیا گیا ہے۔

Related Posts