پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین  ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور اپنی سیاسی پارٹی کی سربراہی سے بھی دستبردار ہو گئے۔

پارٹی کی سربراہی اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پارٹی کے نئے سربراہ کی تعیناتی کی ذمہ داری پاکستان عوامی تحریک کی سپریم کونسل پر عائد ہوتی ہے، اس لیے میں نے اپنے بیٹوں میں سے کسی کو اپنی جگہ نہیں بٹھایا بلکہ یہ ذمہ داری اسی ادارے کو دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا حوالدار ناصر حسین شہید

طاہر القادری نے کہا کہ سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے اور اسے تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ سیاست اور پارٹی قیادت سے استعفے کا فیصلہ ایک دن میں نہیں کیا بلکہ پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ اور مرکزی کونسل کی مشاورت بھی اس فیصلے میں شامل رہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلا کر رہیں گے اور اس کے لیے پارٹی کی سیاسی جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی کیونکہ اس کا سیاست سے زیادہ ہمارے ایمان سے تعلق ہے۔

اس سے قبل  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی جبکہ ملک کو جمہوریت کی پٹڑی سے ہٹا کر آمریت کی طرف دھکیلنا ہمیں منظور نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون نے کراچی پر قبضے کا پلان پیش کیا ہے۔ اگر کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی گئی تو ہم حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کراچی کو اسلام آباد کنٹرول کرے؟ کراچی سندھ حکومت کا دارالحکومت ہے اور یہ سندھ حکومت کا حق ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری

Related Posts