عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب میں دُنیا کو کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب میں دُنیا کو کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کریں گے۔فردوس عاشق اعوان
عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب میں دُنیا کو کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران دُنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے کشمیر کے حق میں آواز بلند کرکے دُنیا کو یہ تاثر دیا کہ وہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم پاکستانی میڈیا اور بین الاقوامی مبصرین کے ساتھ ساتھ خصوصی آرٹس کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے مظفر آباد جلسے میں اپنی موجودگی یقینی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

فردوس عاشق اعوان  نے پاکستانی اور عالمی میڈیا کے ساتھ ساتھ آرٹس کمیونٹی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے اپنی موجودگی سے یہ احساس دلایا کہ پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

 مظفر آباد جلسے میں جوق در جوق عوام کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  مظفر آباد، کشمیر اور پاکستان کے عوام کا شکریہ کہ انہوں نے کشمیر کے حق میں آواز بلند کی۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہہ چکی ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 149کے حوالے سے وزیر قانون کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرصحافیوں سےگفتگوکےدوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  سندھ میں ناانصافیاں جاری ہیں۔ صوبے میں بیڈ گورننس کاخمیازہ  سندھ اور کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کچھ لوگ قوم کوتقسیم کرنےکی باتیں کررہےہیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts