عابد علی کی وفات کی جھوٹی خبریں نہ چلائیں۔صاحبزادی راہمہ علی کی عوام سے اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عابد علی کی وفات کی جھوٹی خبریں نہ چلائیں۔صاحبزادی راہمہ علی کی عوام سے اپیل
عابد علی کی وفات کی جھوٹی خبریں نہ چلائیں۔صاحبزادی راہمہ علی کی عوام سے اپیل

کراچی: مایہ ناز اداکار عابد علی کی وفات کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر رات گئے تک گشت کرتی رہیں جس کی تردید کرتے ہوئے ان کی بیٹی راہمہ علی نے عوام اور صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی وفات کی جھوٹی خبریں نہ چلائیں۔عابد علی حیات ہیں اور ان شاء اللہ رہیں گے۔

والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کرنے والی راہمہ علی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ذریعے عوام کو بتایا کہ عابد علی اِس وقت ہسپتال میں سو رہے ہیں۔ ان کی وفات کی جھوٹی خبریں چلانے سے گریز کیا جائے ۔

افواہیں پھیلانے والوں پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے راہمہ علی نے کہا کہ  والد کی وفات کے بارے میں جھوٹی افواہیں تشویشناک ہیں۔ جب تک میرے والد  عابد علی زندہ ہیں، ، براہِ کرم انہیں زندہ رہنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم دفاع و شہدائے پاکستان: “آئیں چلیں شہید کے گھر” گانے کا پرومو جاری

یاد رہے کہ اس سے قبل مایہ ناز فلم اور ٹی وی ایکٹر عابد علی جگر کے عارضے میں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ہو گئے ۔ ان کی بیماری سے غمزدہ اہل خانہ نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی۔ مایہ ناز اداکار کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ عابد علی کی صحت یابی کو ان کے ڈاکٹرز نے تقریباً ناممکن قرار دے دیا ہے، اس لیے ہم ان کے مداحوں سے دُعاؤں کی درخواست کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مایہ ناز اداکار عابد علی کی حالت تشویشناک، جگر کے عارضے میں ہسپتال داخل

Related Posts