لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون ڈاکٹر قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

doctor Khaula killed by unknown motorcyclists in lahore

لاہور :ڈیفنس اے کے علاقے میں ایک خاتون ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرقتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر خولہ کو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کے بعد مقتولہ کا پرس اور موبائل فون غائب ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز سہیل چوہدری نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس فورس کو ہدایت دی کہ وہ کیمروں سے فوٹیج استعمال کرتے ہوئے مجرموں کا سراغ لگائیں۔پولیس نے مقتولہ کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:جوڑے پر تشدد، عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد

ابتدائی معلوماتی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خولہ منگل کے روزکار پردوست سے ملنے گئی تھیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوست کے گھر کے باہر دو افراد نے انہیں گولی مار دی اوربیگ اور موبائل فون چھین کرفرار ہو گئے۔

دوسری جانب اوکاڑہ میں اٹھارہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے12 گھنٹے میں ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں مرکزی ملزم ذیشان اور اس کے دو ساتھی مدثراور فیاض شامل ہیں، ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Related Posts