مسئلۂ کشمیر کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا۔آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS, wife visit martyred Captain Basit Ali's family, offer Fateha

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے انسانی المیے کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم بھارتی مظالم کے خلاف سینہ سپر مظلوم کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنے خصوصی پیغام میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم شہری بھارتی مظالم کا مقابلہ بہادری اور عزم و ہمت سے کر رہے ہیں جبکہ انہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کا بھی سامنا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج وہ وقت آگیا ہے کہ ہم اِس انسانی المیے کا اختتام دیکھیں اور مسئلۂ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا  کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا خطہ تیزی سے دُنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ ہر سال آج کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر پاکستان کی شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر  دُنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنتا جارہا ہے۔مشعال ملک

Related Posts