کراچی: شاہِ جوانانِ جنت حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اہلِ خانہ سمیت 72 شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جارہا ہے جس کے جلوس پاکستان بھر میں نکالے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تعزیوں، علم اور ذوالجناح کے جلوس نکلیں گے، شہرِ قائد کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر حسینیاں ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔
کراچی میں جلوس کی گزرگاہیں عوام الناس کیلئے بند ہیں، راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے، سندھ حکومت نے شرکائے جلوس کیلئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئیے جبکہ سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے