سویڈن میں قرآن مجید نذرِآتش کیے جانے کا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، مولانا طارق جمیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے مشہور و معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ سویڈن میں قرآن مجید نذرِ آتش کیے جانے کا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں وقتاً فوقتاً اس قسم کے گستاخانہ اقدامات کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ ضروری ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہوکر اس واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور ان کے سدِ باب کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک بنانا ری پبلک بن گیا ہے۔عمران خان

واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں شدید احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts