’فودا‘ عرب ممالک میں سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی نیٹ فلکس سیریز بن گئی

نیٹ فلکس کی متنازع سیریز ’فودا‘ عرب ممالک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔

فودا سیریز مسلسل کامیابی کی طرف گامزن ہے، سیریز عرب ممالک میں زیادہ دیکھی جانے والی سیریز میں سے ایک بن گئی ہے۔

فودا، جس کا پریمیئر 2015 میں ہوا، اسرائیل اور فلسطین کے تنازع پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ آنے والے سیزن میں کہانی کو اسرائیل سے آگے بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں ڈورون (لیور راز) ایک خطرے کے تعاقب میں ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے سب سے خطرناک مشن میں براعظموں کو عبور کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا گانا مشہور بھارتی گانے کی نقالی نکلا

نئے سیزن کے ساتھ، فودا سب سے طویل عرصے تک چلنے والی اسرائیلی سیریز بن گئی ہے۔ ناظرین کے لیے بغیر وقفے کے لطف اندوز ہونے کے لیے کل 12 اقساط ہیں۔ سیریز کی کاسٹ میں انبار لاوی، عامر باؤٹرس، لوسی ایوب، لوئی نوفی، ڈینی سٹیگ اور اٹزک کوہن شامل ہیں۔

قبل ازیں نیٹ فلکس نے ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 2022 میں ناظرین و سامعین کی 60 فیصد تعداد نے کورین مواد میں زیادہ دلچسپی لی۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں