اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آج قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ سینیٹ کے بینکوئیٹ ہال دیا جائے گا، عشائیے میں اپوزیشن کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت حزب اختلاف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
عشائیے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ جب کہ بلاول قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن اراکین سے موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
مزید پڑھیں: سانحہ اے پی ایس کے وقت ن لیگ کی حکومت تھی، فوادچوہدری، رپورٹ پیش کرینگے، شیخ رشید