وکلاء برادری نے سانحہ پی آئی سی کی مذمت کے باعث بیرسٹر اعتزاز احسن پر پابندی لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے،اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن
عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے،اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن

نامور وکیل اور پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن پر پی آئی سی (پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی) وکلاء حملے کی مذمت کرنے کے نتیجے میں وکلاء برادری نے پابندی عائد کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاء حملے کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس کے دوران انتظامیہ رویے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

 اجلاس میں پی آئی سی واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ وکلاء نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کیے گئے وکلاء رہنماؤں اور ماہرینِ قانون کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اجلاس کے دوران وکلاء نے مطالبہ کیا کہ ماہرینِ قانون کے خلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے جبکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو ضروری قرار دیا گیا۔اس دوران مطالبات پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے حوالے سے جو نام قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تجویز کئے ہیں وہ بہترین ہیں مگر ان سے ایک بہت بڑی غلطی ہو گئی کہ تجویز کردہ ناموں کا تعلق پنجاب سے ہے ان میں دیگر صوبوں کی بھی نمائندگی ہونی چاہیے تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں یکم دسمبر کو انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست کے حوالے سے عمران خان کے بیانیے کو مانتا ہوں مگر اس طرز سیاست میں آگے آ کر مقام بنانے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے جو بلاول بھٹو نے کی وہ میں بھی نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں: آئین میں پاک فوج سربراہ کی  کوئی میعاد مقرر نہیں۔اعتزاز احسن

Related Posts