پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق بھارتی کھلاڑی وسیم جعفر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو پاکستان میں شکست دے کر تسکین محسوس ہورہی ہے۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ وسیم جعفر نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ون ڈے سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی، دو میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کو برابر کیا جبکہ واحد ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے کیلئے ایک دن سے زیادہ وقت تک بیٹنگ کی۔
Beating Pakistan in Pakistan is right up there in terms of job satisfaction. Proud of the boys on winning the ODI series 2-1, drawing T20 series 1-1, and batting over a day to draw the only Test. Thanks for looking after us @RamadaMultan @TheRealPCB #PAKvBAN pic.twitter.com/GKJj8BAUKM
— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) November 18, 2022
ٹوئٹر پیغام میں سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو پاکستان میں شکست دے کر تسکین محسوس ہورہی ہے۔
انڈر 19 کرکٹ، پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
واضح رہے کہ یہ 2002 کے بعد پاکستانی سرزمین پر انڈر 19 کی پہلی آفیشل سیریز تھی، آخری مرتبہ سیریز کراچی میں ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی گئی تھی۔