آئرا خان کے منگیتر نوپور شیکھر کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئرا خان کے منگیتر نوپور شیکھر کون ہیں؟
آئرا خان کے منگیتر نوپور شیکھر کون ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے گزشتہ روز اپنے قریبی دوست اور فٹنس ٹرینر نوپور شیکھر سے منگنی کرلی۔

نوپور شیکھر اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے 2020 میں آئرا خان کو ڈیٹ کرنا شروع کیاتھا، قبل ازیں وہ سابق مس یونیورس سشمیتا سین اور دیگر شوبز ستاروں کے فٹنس ٹرینر تھے۔

وہ ایک قومی سطح کے ٹینس کھلاڑی تھے اور اُسی میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں لیکن جب وہ 2004 میں پونے سے ممبئی منتقل ہوئے تو اُن کا رحجان فلسازی کی طرف مائل ہوگیا۔

نوپور شیکھر کی مقبولیت میں اُس وقت اضافہ ہوا جب سابقہ مس یونیورس سشمیات سین نے انھیں اپنا فٹنس ٹرینر رکھا۔اس کے بعد انہوں نے دیگر شوبز ستاروں کو بھی فٹنس کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی ۔

یہ بھی پڑھیں:

جوائے لینڈ کی نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کورونا کے دوران انہوں نے عامر خان کی بیٹی آئرا خان کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا ۔

گزشتہ روز ممبئی میں دونوں کی منگنی ہوئی، جس میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی، جن میں آئراخان کے والد عامر خان، والدہ رینا دتہ، کرن راؤ ، عامر خان کے بھانجے عمران خان اور دادی زینت سمیت دیگر کئی نے شرکت کی۔

Related Posts