نجی معلومات کی چوری پر ایپل کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجی معلومات کی چوری پر ایپل کے خلاف مقدمہ درج
نجی معلومات کی چوری پر ایپل کے خلاف مقدمہ درج

سین جوز: آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کے خلاف “سری” نامی سافٹ وئیر کے صارفین کی طرف سے نجی معلومات چوری کی شکایت پرسین جوز کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر لیا گیا ہے۔

   مقدمے میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نجی معلومات کی حفاظت کے متعلق امریکی قوانین کی خلاف ورزی اس وقت دیکھنے میں آتی ہے جب نظر ثانی کرنے والے ایپل کمپنی کے جیتے جاگتے اہلکار صارفین کی ریکارڈنگز کو سنتے ہیں۔

 شکایت میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیلیفورنیا کا پرائیویسی قانون عوام کی ریکارڈنگ ان کی اجازت کے بغیر سننے سے روکتا ہے۔ایپل کمپنی مذکورہ قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔ 

کمپنی کے خلاف قانونی مقدمہ ان کے اس بیان کے بعد درج کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم سری نامی پروگرام کو کچھ وقت کے لیے روک رہے ہیں جس کے دوران کمپنی کے اہلکار آواز کی پہچان کے متعلق خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے عوام کی طرف سے سافٹ وئیر میں کی گئی ریکارڈنگز کے کچھ حصے کو سنیں گے۔

شکایت کے مطابق ایپل کا  ایگریمنٹ کمپنی کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ صارفین کی ریکارڈنگ کرے جب وہ “ہیلو سری” کے الفاظ کہیں لیکن اس کے برعکس یہ سافٹ وئیر تقریباً ہر حکم سے فعال ہوجاتا ہے۔

ایپل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے صارفین کے ایک فیصد سے بھی کم احکامات سنے اور اس دوران سافٹ وئیر کو ارادتاً دئیے جانے والے احکامات  ہی سنے گئے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جب ہم سماعتی پروگرام دوبارہ شروع کریں گے تو صارفین کو حق حاصل ہوگا کہ  پروگرام میں شریک ہونے کے بعد وہ جب چاہیں اسے ختم کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہامریکی ملٹی نیشنل کمپنی کے طور پرایپل امیزون، گوگل اور فیس بک کےہمراہ چار بڑی تکنیکی کمپنیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے جس کا کام  الیکٹرانکس صارفین کے لیے نت نئی مصنوعات مارکیٹ میں لانا ہے۔

مزید پڑھیئے: چینی کمپنی شاؤمی نے جدید ترین گیمر موبائل بلیک شارک پرو 2 متعارف کروا دیا

 

Related Posts