موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کی عوام نے درگت بنا ڈالی، پولیس کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کی عوام نے درگت بنا ڈالی، پولیس کے حوالے
موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کی عوام نے درگت بنا ڈالی، پولیس کے حوالے

کراچی: ضلع ملیر کے ابراہیم حیدری گوٹھ کے قریب لوگوں سے موٹر سائیکل چھیننے والے مسلح  ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، ابراہیم حیدری پولیس نے لوگوں کی ہمت افزائی کے بجائے اپنی کارروائی ظاہر کرکے ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی۔

گروہ کے دو کارندے ذوالفقار عرف عطا اور اعجاز کو گرفتار کیا ہے،جبکہ تین فرارملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کی جانب سے دو ٹی ٹی پستول برآمدکرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

چند روز قبل ریڑھی میں مچھلی کے بیوپاری ایوب موسانی کے گھر میں ڈاکے اور ان کے قتل کے بعد پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لانے کے بعد علاقے کی عوام چوکس ہوگئے ہیں اور از خود جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں گذشتہ روز ابراہیم حیدری کے قریب مسلح افراد نے آنے اور جانے والے لوگوں سے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹی جس پر متاثرہ لوگوں نے مزاحمت کرتے ہوئے شور شرابا کیا تو قریبی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے ملزمان کا گھیراؤ کرکے دو مسلح افراد کو دھر لیا اور درگت بناکے پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او ابراہیم حیدری چوہدری شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ذوالفقار عرف عطا اور اعجاز کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے دو ٹی ٹی پستول برآمدکرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار عرف عطا کراچی شہر کے مختلف تھانوں کو 8 کیسوں میں مطلوب ہے۔

ملزم پولیس مقابلوں، ڈکیتی، اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں بھی مطلوب ہے،ملزمان اس سے پہلے بھی کئی بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں،ملزمان کا گروہ موٹرسائیکلیں بلوچستان میں فروخت کرتا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Related Posts