وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سمری تیار نہیں ہوئی۔
شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
جیو نیوز نے پنجاب اسمبلی dissolve کرنے کی سمری کے بارے ایک خبر دی ہے جو کہ درست نہیں ہے۔ غلط خبر ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 26, 2022
یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔
عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم دیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کل اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم اور پی ٹی آئی رہنما اعلان کرچکے ہیں کہ 27 مارچ کو جلسے میں ٹرمپ کارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید برآں اسی حوالے سے تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہمارے جلسے میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جلسے میں آج رات ہی عوام کا جوش و خروش قابل ستائش ہے، فیصل جاوید