لاہور: معروف ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ساتھی ریمبو مجھے میری نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتا ہے۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال کو لکھے گئے اپنے تحریری بیان میں عائشہ اکرم نے کہا ہے کہ ریمبو اور اس کے ساتھیوں نے میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں ، جس کے ذریعے وہ اور اس کے ساتھی بلیک میل کرتے رہتے ہیں ۔
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کہا ہے کہ ریمبو اور اس کے ساتھی اب تک مجھ سے 10 لاکھ روپے بٹور چکے ہیں جبکہ میں اپنی تنخواہ کا آدھا حصہ بھی ریمبو کر فراہم کرتی ہوں۔
واضح رہےکہ وزیر اعظم عمران خان نے 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ 400 افراد کی دست درازی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا تھا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ چند سو افراد نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا۔
یاد رہےکہ افسوسناک واقعہ 14 اگست کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں 300 سے 400 افراد ٹک ٹاکر خاتون پر حملہ آور ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔
ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون کی درخواست پر نامعلوم 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ واقعے پر تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا۔ جواں سال خاتون کا کہنا ہے کہ 400 سے زائد لوگ مجھے اٹھا کر ہوا میں اچھالتے رہے، کپڑے بھی پھاڑ ڈالے۔
یہ بھی پڑھیں : عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو کولاہور اقبال پارک کا ذمے دار قرار دے دیا