شہرقائد میں پولیس اہلکار اور ایک لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسری شادی کا ارادہ، بیوی نے طیش میں شوہر کی انگلیاں توڑ دیں
دوسری شادی کا ارادہ، بیوی نے طیش میں شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

کراچی:شہرقائد میں پولیس اہلکار اور ایک لڑکی پراراسرار طور لاپتہ ہوگئی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانے میں تعینات اہلکار شہزاد تین روز سے پراراسرار طور پر لاپتہ ہے جس کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی۔

پولیس اہلکار پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاو ن گلشن بہار کا رہائشی ہے اور پولیس اہلکار کی گمشدگی کی اطلاع اہلکار کے بھائی نے کر رکھی ہے۔

دوسری جانب عزیز آباد کے علاقے سے 16 سالہ لڑکی پراراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جس کامقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو جلد بازیاب کرانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او شفیق الرحمان کا کہنا ہے کہ لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج ہوا لڑکی کا علم ہوچکا ہے جلد اس کی معلومات سامنے لائئے جا ئینگی

مزید پڑھیں: اٹک میں8سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا

Related Posts