رمضان سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان، فی کلو کھجور کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کی نئی لہر آگئی، مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں 2 ماہ قبل ڈھائی سو روپے میں بکنے والی دال ماش ہول سیل مارکیٹ میں 400 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے جبکہ دال مونگ کی قیمت 200 سے بڑھ کر ڈھائی سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دال چنا 180 روپے سے بڑھ کر 230 روپے کردی گئی جبکہ سفید چنے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، جس کے نتیجے میں قیمت 250 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

جوس پر ٹیکس لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑگئی

ہول سیل مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق لال لوبیا 300 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔ علاوہ ازیں چینی بھی 70 روپے کلو فی کے بجائے 95 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ اچھا گھی 520 روپے کلو سے بڑھ کر 650 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

رمضان المبارک سے قبل مشروبات کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔ علاوہ ایرانی کھجور 350 روپے سے بڑھ کر 650 روپے ہوگئی اور پاکستانی کھجور 300 روپے سے بڑھ کر 750 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔

شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد چکن فی کلو 750 روپے تک پہنچ گیا جبکہ زندہ مرغی کی قیمت عام مارکیٹ میں 450 سے تجاوز کرگئی۔

Related Posts