کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے ماں بیٹی قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ، ماں بیٹی جاں بحق
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ، ماں بیٹی جاں بحق

کراچی کے علاقے ناظم آبا نمبر 4 میں فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹی قتل ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق ماں بیٹی گھر میں اکیلی تھیں، جن کو سر پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، واقعے کی اطلاع ماسی کے گھر آنے پر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ماسی گھر پر آئی تو دروازہ کھلا ہوا تھا جبکہ ایک لاش بیڈ پراور دوسری بیڈ پر پڑی ہوئی تھی ۔

پولیس نے کہا کہ جائے واردات سے نائن ایم ایم کا ایک خول اور ایک سکہ ملا ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، مقتولین قاتل کو ممکنہ طورپر جانتے تھے۔

خیال رہے کہ مقتولہ روبینہ کے شوہر کی دو شادیوں کی اطلاع ملی ہے اور شوہر کی دوسری بیوی گلشن میں رہائش پذیر ہے۔

مزید برآں پولیس کے مطابق ماں بیٹی کی جانب سے مزاحمت کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم واقعے کی اطلاع مقتولہ کے شوہر کو دے دی گئی ہے۔

Related Posts