شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسکول پر گولہ باری ،6افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5 Children Dead in Syria School Bombing
5 Children Dead in Syria School Bombing

نیویارک /ادلب: شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسدی حکومت کی فورسز نے باغیوں کے زیرقبضہ ایک گاؤں پر گولہ باری کی ہے۔اس کا ہدف ایک اسکول بھی بنا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوگئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شامی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب پرکنٹرول کے لیے 19 دسمبر سے ایک بڑی زمینی کارروائی شروع کررکھی ہے اور اس عرصے میں 40 سے زیادہ دیہات پر دوبارہ قبضہ کر لیا ۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ گاؤں سرمین میں ایک اسکول پر گولہ باری سے ایک استاد اور پانچ طالب علم مارے گئے۔

مزید پڑھیں:ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

ادلب سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن ہادی عبداللہ نے کہا کہ شامی فوج کے اس حملے میں چھ افراد مارے گئے ۔ان میں ایک خاتون اور اس کے چار بچّے شامل ہیں۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے کہا کہ ادلب میں ان جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں 12 دسمبر سے 25 دسمبر تک دو لاکھ 35 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ۔

ان میں زیادہ تر نے صوبہ ادلب میں واقع شہرمعری النعمان سے نقل مکانی کی ہے۔ شامی فوج روس کی فضائی مدد سے اس شہر کی جانب تیزی سے پیش قدمی کررہی ہے۔

Related Posts